سری دیوی سے آخری مرتبہ انکے انتقال کی رات ہی بات کی تھی ،ْ ڈیزائنرمنیش ملہوترا

ایسا پہلی بار ہوا ہے جب میں نے کسی ایسے شخص کو کھویا ہو جو مجھ سے بیحد قریب تھا ،ْبیان

ہفتہ 14 اپریل 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء)بالی ووڈ ڈیزائنر منیش ملہوترا نے کہا ہے کہ سری دیوی سے آخری مرتبہ انکے انتقال کی رات ہی بات کی تھی ۔منیش ملہوترا نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے سری دیوی سے آخری مرتبہ ان کے انتقال کی رات ہی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

منیش ملہوترا کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے جب میں نے کسی ایسے شخص کو کھویا ہو جو مجھ سے بیحد قریب تھا ،ْ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے ،ْ میں سری دیوی کو گزشتہ 28 سالوں سے جانتا ہوں ،ْہم دونوں ایک ساتھ شادی میں موجود تھے ،ْ اور پھر سری دیوی کی بہن نے ان کے انتقال کے موقع پر میرے ہاتھ میں ان کی سلک کی ساڑھی تھمادی۔

منیش ملہوترا نے بتایا کہ میں نے ان سے اس ہی رات بات کی تھی جس رات ان کا انتقال ہوا ہم جانھوی کی فلم کی بات کررہے تھے اور میں انہیں بتا رہا تھا کہ خوشی شادی میں بیحد خوبصورت لگ رہی تھی۔ڈیزائنر نے کہا کہ کئی روز گزرنے کے باوجود مجھے ابھی بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سری دیوی کا فون آئیگا اور وہ مجھ سے اپنے کپڑوں کے حوالے سے مشورہ لیں گی یا کسی نئے پروجیکٹ پر بات کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ سری دیوی نے کبھی بھی ان سے بات کرتے ہوئے دوسری اداکاراؤں کی برائی نہیں کی، اور نہ ہی وہ کسی کے بارے میں کچھ برا سوچتی تھیں۔
وقت اشاعت : 14/04/2018 - 11:50:07