کنگ آف رومانس شاہ رخان رومانس کے معاملے میں پریتی زنٹا کے سامنے بے بس

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:26

کنگ آف رومانس شاہ رخان  رومانس کے معاملے میں پریتی زنٹا کے سامنے بے بس
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء)شاہ رخ خان کو بولی وڈ میں کنگ آف رومانس یعنی رومانوی کرداروں کا بادشاہ کہا اور سمجھا جاتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایسے کردار انتہائی جذباتی انداز میں ادا کرتے ہیں۔تاہم اب شاہ رخ خان کے 25 سال سے زائد فلمی کیریئر کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔بولی وڈ کوریوگرافر و فلم ساز فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دیوداس، ڈر، ویر زارہ، دیوانہ، محبتیں، دل تو پاگل ہے، پردیس، چلتے چلتے، دل سے، کبھی الوداع نہ کہنا، یم تمہارے ہیں صنم، کوئلہ، اشوکا،چاہت، سلسلے اور دل سے جیسی فلموں میں کام کرنے والے شاہ رخ خان آج تک صرف ایک بار ہی رومانوی سین شوٹ کروانے سے گھبرا گئے۔

فرح خان جو نہ صرف بولی وڈ کی چوٹی کی کوریوگرافر ہیں، بلکہ وہ شاہ رخ خان کے قریبی دوستوں میں سے بھی ایک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی نشریاتی ادارے مڈ ڈے کو بتایا کہ کس طرح ان کی جانب سے مذاق کیے جانے پر کنگ آف رومانس رومانوی شوٹ کروانے سے کترا گئے۔ فرح خان کے مطابق جب وہ 1998 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم دل سے کے گانے جیا جلے کی شوٹنگ کے لیے ریاست کیرالہ میں موجود تھے تو انہوں نے شاہ رخ خان سے ایک مذاق کیا، جس کے بعد وہ اگلے دن شوٹنگ کے لیے ہی نہیں پہنچے۔

فرح خان نے بتایا کہ جیا جلے رومانٹک گانا تھا، جس میں پریٹی زنٹا کے ساتھ شاہ رخ خان کو پانی میں رقص کرتے ہوئے کئی رومانوی مناظر شوٹ کروانے تھے۔کوریوگرافر کے مطابق انہوں نے شاہ رخ خان کو بتایا کہ اگلے دن انہیں اور پریٹی زنٹا کو پہاڑوں کے دامن سے گرتے پانی کے جھرنوں میں ایک سین شوٹ کروانا ہے، جس میں اداکار کو سفید دھوتی پہنائی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 14/04/2018 - 20:26:55