اکشے کمار کی فلم’’ کیسری‘‘ کے سیٹ پر اچانک آگ لگ گئی

بدھ 25 اپریل 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم’’ کیسری‘‘ کی عکسبندی کے دوران سیٹ پر اچانک آگ لگ گئی تاہم آگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’’کیسری‘‘ کے سیٹ پر دھماکوں کے مناظر کی عکسبندی کے دوران آگ لگ گئی تاہم آگ سے کوئی زخمی نہیںہوا لیکن فلم کا سیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جسے دوباری بنانے میں دس دن لگیں گے۔ فلم میں اکشے کمار ایک سکھ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار انوراگ سنگھ ہیں۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 11:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :