بھارتی ہدایت کار کی کپل شرما کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی

اتوار 8 جولائی 2018 14:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) بالی ووڈ کے نئے فلم ساز ونود تیواری نے بھارتی کامیڈین کپل شرما کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار ونود تیواری کامیڈین کرشنا ابھیشیک کے ساتھ اپنی پہلی فلم تیری بھابھی ہے پاگل بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فلم سنجو دیکھ کر میں اس فلم سے بہت متاثر ہوا اور سوچا کہ میں بھی معروف کامیڈین کپل شرما کی بائیو گرافی پر ایک فلم بناؤں کیوں کہ ان کی حقیقی زندگی بھی بہت دلچسپ رہی ہے۔

فلم ساز سے پوچھا گیا کہ کپل شرما کی بائیو گرافی کا کردار کون نبھائے گا جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئیکہا کہ اگر کپل شرما خود اپنا کردار ادا کرنے پر رضامند ہوتے ہیں تو یہ اچھا ہے کیوں کہ میں خود ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 08/07/2018 - 14:00:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :