ہالی ووڈ کرائم فلم’ ’گیلویسٹن‘‘کا ٹریلر جاری کردیاگیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 10اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 17 جولائی 2018 12:17

ہالی ووڈ کرائم فلم’ ’گیلویسٹن‘‘کا ٹریلر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم گیلویسٹن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملانے لائورنٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ہِٹ مین کے گرد گھوم رہی ہے جو کافی عرصے کے بعد انتقام لینے کیلئے اپنے قصبے کا رخ کرتا ہے ۔فلم کی کاسٹ میں ایلے فیننگ،بین فوسٹر،للی رینہارٹ،بیو برجز ،رابرٹ ارامایو اور ٹنسلے پرائس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیکسٹر براف اور پیٹرک ڈیلے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 10اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 12:17:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :