مظہرراہی کا نیا ویڈیو’’ڈھول سرائیکی‘‘ ریلیز،پہلے ہی دن ایک لاکھ سے زائد ویوز

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:35

مظہرراہی کا نیا ویڈیو’’ڈھول سرائیکی‘‘ ریلیز،پہلے ہی دن ایک لاکھ سے زائد ویوز
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی کا نیا ویڈیو’’ڈھول سرائیکی‘‘ ریلیز ،پہلے ہی دن ایک لاکھ سے زائد ویوز،آن لائن کے مطابق مظہرراہی کا نیا ویڈیو’’ڈھول سرائیکی‘‘ جسے گذشتہ روز تھر پروڈکشن نے ریلیز کیا تھا اسے یوٹیوب پر بھی ریلیز کیا گیا کس نے پہلے ہی دن ایک لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیئے اس گانے کی ڈائریکشن اویس ملک نے دی تھی جبکہ اس کی شاعری ملک آصف شہزاد کی لکھی ہوئی ہے ۔

اس ویڈیو میں ماہی خان نے ماڈلنگ کی ہے ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ انہیں بہت زیاداہ خوشی ہے کہ ان کے پرستاروں نے ریلیز کے پہلے دن ہی اتنے زیادہ ویوزمل چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت موسیقی کو بہت زیادہ مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور گلوکار اس مشکل وقت میں بھی اپنے آپ کو ایک پلیٹ فارم پر سمیٹے ہوئے ہیں اگر حکومت نے میوزک انڈسٹری کوسہارا نہ دیا تو اسے زوال کا شکار بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

مظہرراہی نے مذید کہاکہ پوری دنیا میں میوزک کو باقاعدہ ایک صنعت کا درجہ دیا گیاہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں اتنا زیادہ ٹیلنٹ ہونے کے باوجود یہ شعبہ ناقدری کا شکار ہے اس لیئے اس کی بحالی کے لیئے ایسے اقدامات کرنے پڑیں گے کہ یہ دوبارہ اپنے قدموں پہ کھڑی ہو سکے۔
وقت اشاعت : 21/07/2018 - 21:35:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :