شادی شدہ ہونے سے سنگل رہنا بہتر ہے ، اداکارہ تبو

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ شادی شدہ ہونے سنگل رہنا بہتر ہے ،کوئی شادی کے بعد اپنی مرضی نہیں چلتی، دوسرے کے ماتحت ہونا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نامور بالی وواداکارہ تبونے کہاکہ میں نے ہر لمحہ محسوس کیا ہے کہ سنگل رہنا بہتر ہے کیونکہ میں شادی کے دوسرے پہلو سے متعلق نہیں جانتی لیکن اتنا ضرور کہوں گی کہ شادی شدہ عورت کی اپنی مرضی نہیں چلتی بلکہ دوسرے کے ماتحت رہنا پڑتا ہے اور حالات کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں جتنی بھی فلمیں کی ہیں وہ تقریبا ساری ہٹ رہی ہیں اور اگر آئندہ کسی فلم میں موقع ملا تو سکرپٹ دیکھ کرسائن کروں گی ۔

وقت اشاعت : 22/07/2018 - 19:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :