رائٹر و ڈائریکٹر جاوید راحت کے دو اسٹیج ڈرامے پنجابی کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں شروع

پیر 23 جولائی 2018 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) رائٹر و ڈائریکٹر جاوید راحت کے دو اسٹیج ڈرامے پنجابی کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گئے۔ ہال l میں اسٹیج ڈرامہ ’’ انے چوکیدار ‘‘پیش کیا جا رہا ہے جس کی کاسٹ میں نشاء راجپوت ، مینا راجپوت ، شازیہ بلوچ ، رابعیہ اور دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ہال llمیں اسٹیج ڈرامہ ’’دیوانے تیرے پیار کے ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے جس کی کاسٹ میں انمول پیاری ، شیزہ چوہدری ، فروزہ ، کرن جان اور سونو سمیت دیگر شامل ہیں ۔

دونوں ڈراموں کی تحریرو ہدایات جاوید راحت کی ہیں اور یہ جاوید راحت کا پنجابی کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں بطور پروڈیوسر مسلسل 13واں اسٹیج ڈرامہ ہے ۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ فیملیوں کے لئے اچھے ڈرامے بنائے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد میرے ڈرامے دیکھنے کے لئے آتی ہیں ۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 13:42:50