فلم ’’وشواروپم 2‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، ہندی ورژن رواں سال اگست کو ریلیز کیا جائے گا

پیر 23 جولائی 2018 13:42

فلم ’’وشواروپم 2‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، ہندی ورژن رواں سال اگست کو ریلیز کیا جائے گا
ممبئی۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار کمل ہاسن کی تجسس اور تھرلر پر مبنی فلم ’’وشواروپم 2‘‘کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا جس میں فلم کے ہندی ورژن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کمل ہاسن کی فلم ’’وشواروپم 2‘‘ ہندی اور تامل زبان میں بنائی جارہی ہے جس کی تیلگو زبان میں ڈبنگ کی جائے گی، فلم کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں فلم کے ہندی ورژن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے جو رواں سال 10اگست کو ریلیز کی جائے گی جبکہ ہندی ورژن فلمساز روہت شیٹھی اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا جائے گا، فلم میں کمل ہاسن، راہول بوس، پوجا کمار اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 23/07/2018 - 13:42:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :