فلم ’’پٹاخہ‘‘ کے کرداروں کے پوسٹرز جاری

بدھ 15 اگست 2018 13:12

فلم ’’پٹاخہ‘‘ کے کرداروں کے پوسٹرز جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) قومی ایوراڈ یافتہ فلم ساز ویشال بھردواج کی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کے کرداروں کے پوسٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’پٹاخہ‘‘ کے کرداروں کے پوسٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں سنیل گرور(دیپر نرادمونی) ، سانند ورما( ٹھرکی پٹیل) اور ویجے راض(باپو) کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں،جبکہ ثانیہ ملہوترااور رادھیکا مدن چٹکی اور بڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کہانی دو ایسی بہنوں کے گرد گھومتی ہے جو بچپن سے ہی ایک دوسرے سے لڑتی رہتی ہیں اور پھر جب وہ شادی کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہوتی ہیں تو انہیں ایک دوسرے کی یاد ستاتی ہے۔ فلم28 ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/08/2018 - 13:12:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :