اداکارہ میرا کے گھر مجلس عزا کا اہتمام،

اہل خانہ سمیت اہل محلہ کی شرکت اداکارہ کی ماتمی جلوس میں بھی شرکت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:51

اداکارہ میرا کے گھر مجلس عزا کا اہتمام،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) حضرت امام حسین ؓاور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں اداکاروں کی جانب سے مجالس کا انعقاد جاری ہے ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز اداکارہ میرا نے بھی اپنے گھر میں مجلس عزا کا اہتمام کیا جس میں ان کی والدہ اور بھائی سمیت دیگر خواتین اور اہل محلہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

میرا نے اپنے ٹوئٹر پر مجلس عزا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حضرت امام حسینؐاور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج بھی پیش کیا۔مجلس میں شریک خواتین اور ان کے اہل خانہ بھی غم حسین میں ڈوبے نظر آئے ۔علاوہ ازیں میرا نے لاہور میں ہونے والے ایک ماتمی جلوس میں بھی شرکت کی، جہاں وہ بچوں اور دیگر عام افراد میں گھل مل گئیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2018 - 11:51:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :