کیارا ایڈوانی فلم ’’ارجن ریڈی ‘‘ کے ہندی ریمیک میں مرکزی کردار ادا کریں گی

منگل 25 ستمبر 2018 16:43

کیارا ایڈوانی فلم ’’ارجن ریڈی ‘‘ کے ہندی ریمیک میں مرکزی کردار ادا کریں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اداکار شاہد کپور کے ساتھ فلم ’’ارجن ریڈی ‘‘ کے ہندی ریمیک میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سندیپ ونگا کی تیلگو سپرہٹ فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک کی عکسبندی اکتوبر میں شروع کی جارہی ہے جس میں مرکزی کردار کے لئے اداکارہ کیارا ایڈوانی ہدایتکار سندیپ ونگا کا پہلا انتخاب تھیں لیکن معاملات اور عکسبندی کا شیڈول طے نہ پانے کی وجہ سے دونوں کے مابین بات چیت موخر ہو گئی اور اب کیارا یڈوانی نے رواں ہفتے کے ا?غاز میں باقاعدہ فلم سائن کر لی ہے جس میں وہ اداکار شاہد کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 25/09/2018 - 16:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :