امیتابھ بچن فلم ’’جُھنڈ‘‘ کی عکس بندی نومبر میں شروع کریں گے

بدھ 26 ستمبر 2018 14:33

امیتابھ بچن فلم ’’جُھنڈ‘‘ کی عکس بندی نومبر میں شروع کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن ہدایت کار ناگ راج منجول کی فلم ’’جُھنڈ‘‘ کی عکس بندی نومبر میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن مراٹھی فلم ساز ناگ راج منجول کی بطور ہدایت کار پہلی ہندی فلم’’جُھنڈ‘‘ میں فٹ بال کوچ کا کردار ادا کریں گے جس کی عکس بندی نومبر میں شروع کریں گے، فلم کی کہانی وجے برسی کی زندگی پر مبنی ہے جو دوردراز کے بھارتی علاقوں میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے بانی ہیں۔ فلم کی عکس بندی ناگپور میں 70سے 80 روز میں مکمل کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/09/2018 - 14:33:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :