فلم ’’سمبا‘‘ میں ارشد وارثی، تشار کپور، کنعال کھیمو اور شریاس تلپاڈے کے مختصر کردار کی عکسبندی حیدرآباد میں 29 اکتوبر کو ہو گی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:30

فلم ’’سمبا‘‘ میں ارشد وارثی، تشار کپور، کنعال کھیمو اور شریاس تلپاڈے کے مختصر کردار کی عکسبندی حیدرآباد میں 29 اکتوبر کو ہو گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کے بعد ’’گول مال ‘‘ کے دیگر بوائز ارشد وارثی، تشار کپور، کنعال کھیمو اور شریاس تلپاڈے ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا‘‘ میں مختصر کردار کی عکسبندی 29 اکتوبر کو حیدرآباد میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹھی نے اپنی کامیڈی فلم ’’گول مال ‘‘ کی ٹیم کو ایک فیملی قرار دیتے ہوئے اداکار اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنعال کھیمو اور شریاس تلپاڈے کو اپنی نئی فلم ’’سمبا‘‘ میں مختصر کردار کے لئے کاسٹ کیا ہے جس کے لئے تمام اداکار حیدرآباد جائیں گے اور 29اکتوبر کو عکسبندی شروع کریں گے۔

فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو رواں سال 28دسمبر کو ریلزی کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :