رنویر سنگھ کی بارات بحری جہاز میں جائے گی

پیر 12 نومبر 2018 13:50

رنویر سنگھ کی بارات بحری جہاز میں جائے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی بارات بحری جہاز میں جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون شادی کے لئی10نومبر کو اٹلی کے لئے روانہ ہوئیجہاں وہ لیک کو مو کے ویلا ڈل بلبیانیلو میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے جس کے لئے رنویر نے اپنی گرینڈ انٹری دینے کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس سلسلے میں وہ، ان کی فیملی اور دوست بحری جہاز جبکہ دیگر مہمان پرتعیش کشتیوں کے ذریعے لیک کومو پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

رنویر نے اس کے ساتھ شادی کے کیک کی تیاری کے لئے سوئٹزرلینڈ سے خاص طور پر ماہر منگوائے ہیں۔ دونوں کی شادی کی ایک بڑی تقریب بھارت میں 21 نومبر کو ہو گی ۔واضح رہے دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گے۔
وقت اشاعت : 12/11/2018 - 13:50:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :