سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ

جمعہ 26 اپریل 2024 12:58

سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں صنم جنگ نے کہا کہ ویسے تو اپنی محبت کے اظہار کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں اور ان کی محبت کی تعریف ان کے شوہر قسام کے لیے بہت مختلف ہے۔صنم نے کہا کہ جب ان کے شوہر گھر کی صفائی کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے رومانس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ صنم جنگ شادی کے بعد گزشتہ سال جولائی میں اپنے شوہر قسام جعفری اور بیٹی الایا جعفری کے ہمراہ امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔

وقت اشاعت : 26/04/2024 - 12:58:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :