تنقید کا سامنا ہمیشہ مثبت طریقے سے کیاہے، ابھیشیک بچن

جمعرات 15 نومبر 2018 11:50

ممبئی۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں تنقید کا سامنا ہمیشہ مثبت طریقے سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلمی کیرئیر کے ابتدا میں اداکاری کو لے کر ان پر بہت تنقید کی گئی لیکن وہ اس تنقید کی وجہ سے کبھی بھی مایوس نہیں ہوئے بلکہ ہمیشہ مثبت طور پر اپنی غلطیوں کو سدھارتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلموںکو روزانہ دیکھتے ہیںا ور اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 11:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :