دپیکاپڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کی شادی کی پہلی تصویر سامنے آ گئی

بالی وڈ جوڑے کی شادی کی تقریب اٹلی میں ہوئی،شادی میں شریک مہمانوں نے سفید رنگ کے جوڑے زیب تن کر رکھے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 نومبر 2018 13:43

دپیکاپڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کی شادی کی پہلی تصویر سامنے آ گئی
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ دپیکاپڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کی محبت تکمیل پا گئی، دونوں ستارے اٹلی میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔تاہم بالی وڈ جوڑے نے اپنی شادی میں کیمرے کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔لیکن شادی پر کیمرے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک شادی کی کوئی بھی تصویر منظر عام پر نہیں آسکی۔

دنیا بھر میں اداکارہ دپیکاپڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کے کروڑوں چاہنے والے دونوں کی شادی کی ایک جھلک کے منتظر ہیں۔تاہم بالی وڈ جوڑے کی شادی کی تصاویر تا حال منظر عام پر نہیں آ سکیں۔
لیکن جتنا مرضی کیمرے پر پابندی لگا لیں آج کل کے دور میں کوئی بھی چیز میڈیا سے چھپ نہیں سکتی۔ دپیکاپڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کی شادی سے کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں رنویرسنگھ کو تو دولہا بنے دیکھا جا سکتا ہے تاہم دیپیکا کی حقیقی زندگی میں دلہن بننے کی تصویر ابھی سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رنویرسنگھ اور دپیکاپڈوکون کی شادی میں شرکت کرنے والے کچھ مہمانوں کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔
خیال رہے دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریب اٹلی میں ہوئی۔دپیکاپڈ وکون نےشادی میں سنہری اورسفیدرنگ کالباس زیب تن کیاہواتھا۔تقریب میں دونوں اداکاروں کےاہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

جب کہ بالی وڈ جوڑی دپیکا اور رنویر نے اپنی شادی کے سکیورٹی انتظامات پر 1کروڑ روپے خرچ کیے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق دپیکا اور رنویر کی اٹلی میں شادی کے لئے سکیورٹی انتظامات پر ایک کروڑ روپے خرچہ آ یا ہے جبکہ بھارتی جوڑے نے شادی کے مقا م کی نگر انی کے لئے بحر ی جہاز اور کشتیاں بھی کرائے پر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق مہمانوں کو تقریب میں آنے کے لیے خصوصی رسٹ بینڈ پہننے پڑے اور ان کے فونز پر کیو آر کوڈز اسکین کرائے گئے۔

رنویر اور دپیکا نے اس موقع پر مہمانوں کے لیے ایک منشن کے 75 کمرے بک کرائے اور اس کا کرایہ ایک کروڑ 73 لاکھ بھارتی روپے ادا کیا۔یہ جوڑا اب 18 نومبر کو بھارت واپس آئے گا جہاں 21 نومبر کو بنگلور میں شادی کی دعوت ہوگی جبکہ 28 نومبر کو ممبئی میں بالی وڈ اداکاروں کے لیے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/11/2018 - 13:43:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :