احسن خان کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کی رہنمائی سے میرے کام میں نکھار آتا ہے، کبریٰ خان

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستانی ماڈل واداکارہ کبری خان نے کہاہے کہ اداکار احسن خان کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ میری رہنمائی کرتے ہیں جس سے میرے کام میں نکھار بھی آرہا ہے اور اعتماد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار احسن خان اور اداکارہ کبری خان ڈرامہ سیریل ’الف ‘کی ریکارڈنگ کیلئے نتھیا گلی میں موجود ہیں ۔

دونوں اداکار ڈرامہ الف میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیریل کے ہدایتکار حسیب حسن، رائٹرعمیرہ احمد ، پروڈیوسر ثنا شاہنوازاور ثمینہ ہمایوں سعید ہیں جبکہ دیگرکاسٹ میں حمزہ علی عباسی، سجل علی،کبریٰ خان، صدف کنول، منظرصہبائی اور چائلڈسٹار پہلاج حسن شامل ہیں۔ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کبری خان نے کہا کہ احسن خان کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ میری رہنمائی بھی کرتے ہیں جس سے میرے کام میں نکھار بھی آرہا ہے اور اعتماد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے جبکہ احسن خان نے کہا کہ الف موضوع کے حوالے سے منفرد ڈرامہ سیریل ہو گی، ڈرامہ کے ڈائریکٹر بھرپور محنت کر رہے ہیں، نتھیا گلی میں سردی بہت ہے تاہم ہم موسم انجوائے کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/11/2018 - 16:22:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :