ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا

شادی کی پہلی سالگرہ پر ویرات اورانوشکا کا ایک دوسرے کیلئے خوبصورت پیغام

منگل 11 دسمبر 2018 13:41

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا اسٹار جوڑی نے اس موقع پر شادی کی تصاویر اورویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو ا?ج پورا ایک برس مکمل ہوگیا۔

دونوں نے ایک سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ویرات کوہلی نے شادی کے حسین اور خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا ’مجھے یقین نہیں ہورہا ہماری شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو، وقت پر لگا کراڑ گیا۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی بہترین دوست اور زندگی بھر کی ساتھی قراردیا۔

دوسری جانب انوشکا شرما نے بھی اپنی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور لکھا ’ایسا لگ رہا ہے جیسے میں جنت میں ہوں۔ جب ا?پ ایک اچھے انسان سے شادی کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے ا?پ جنت میں ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اورانوشکا شرما گزشتہ برس 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں نے اپنی شادی کی اطلاع شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پرایک ساتھ شیئر کرکے دی تھی۔ دونوں کی شادی کی خبر سن کر جہاں تمام لوگ حیران ہوئے وہیں ان کے چاہنے والوں اور پوری بالی ووڈ انڈسٹری نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاتھا۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 13:41:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :