بطور اداکار ہمیشہ کچھ مختلف کرنا چاہتا تھا، ایوشمن کھرانہ

بدھ 12 دسمبر 2018 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار ایوشمن کھرانہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مختلف موضوعات پر مبنی فلموں کا حصہ بننے کو ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوشمن کھرانہ نے اپنے فلمی سفر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خود پر اور اپنی سمجھ بوجھ پر بھرپور اعتماد ہے کیونکہ وہ کسی کی رائے پر انحصار نہیں کرتے اور نہ ہی وہ یہ جانتے ہیں کہ کسی کے ذہن کے کیا چل رہا ہے لہذا وہ بہت اچھی طرح واقف تھے کہ اپنے کیریئر میں بطور اداکار وہ کچھ مختلف کرنا چاہتے تھے اور ایسی فلمیں کرنا چاہتے تھے جوکاروباری اور تنقیدی نقطہ نظر کے لحاظ سے اچھی ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جو کام کیا ہے لوگ اسے پشند کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/12/2018 - 14:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :