اکشے کمار کی مراٹھی فلم ’’چمبک‘‘ نے پونے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 3ایوارڈز اپنے نام کر لئے

جمعہ 18 جنوری 2019 12:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی پہلی پروڈکشن مراٹھی فلم ’’چمبک‘‘ نے پونے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 3ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا کی 2018ء میں بنائی گئی پروڈکشن مراٹھی فلم ’’چمبک‘‘ نے 10سے 17جنوری تک جاری رہنے والے پونے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں مراٹھی سینما کمپٹیشن کیٹگری میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا جبکہ اداکار سوانند کیرکیکو بہترین اداکار اور بہترین سکرین پلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ والدہ کی فلم کے ایوارڈ جیتنا ان کے لئے باعث فخر ہے اور میری شادی کی سالگرہ کا اس سے بڑا تحفہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 12:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :