سدھارت ملہوترا کو شادی کے لئے بہت وقت درکار

جمعہ 18 جنوری 2019 12:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سدھارت ملہوترا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بارے میں بات کرنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ اس کے لئے ابھی ان کو بہت وقت درکارہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ان کے لئے شادی کا سیزن کرکٹ کے سیزن کی طرح ہے۔ اداکار سدھارت ملہوترا فلم ’’جابریا جوڑی‘‘ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے،فلم رواں سال 17مئی کو سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 18/01/2019 - 12:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :