اداکار فواد خان ہندوستان میں تیسری پسندیدہ ترین شخصیت بن گئے

منگل 28 اپریل 2015 22:34

اداکار فواد خان ہندوستان میں تیسری پسندیدہ ترین شخصیت بن گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستانی اداکار فواد خان ٹائمز گروپ کے ایک سروے میں 2014 میں ہندوستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ کی جانے والی شخصیات میں تیسری نمبر پر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سروے میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا جس کے مطابق کرکٹر ورات کوہلی ہندوستان میں سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر بولی وڈ کے اداکار ریتھک روشن اور تیسرے نمبر پر پاکستان کے فواد خان ہیں۔ سروے کے مطابق فواد خان ہندوستان میں اداکار رنبیر کپور اور رنویر سنگھ سے بھی زیادہ پسند کی جانے والی شخصیت ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد خان کے مداحوں نے ان کے تیسرے نمبر پر آنے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کیا

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 22:34:07

Rlated Stars :