بالی وڈ کی ایک اور جوڑی میں‌عیلحدگی کی خبریں‌

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 اپریل 2016 16:10

بالی وڈ کی ایک اور جوڑی میں‌عیلحدگی کی خبریں‌

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء) : 2016ء بالی وڈ جوڑوں کے لیےبریک اپ سال ثابت ہوا ہے۔ سال کے آغاز ہی میں رینبیر کپور اور کترینہ کیف کی علیحدگی کی خبریں موصول ہوئیں جس کے بعد فرحان اختر اور ان کی اہلیہ، ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائیکہ اروڑا خان کے مابین علیحدگی ہوئی۔ حال میں سشانت راجپوت اور انکیتا لوکھانڈے کے مابین بھی علیحدگی کی خبریں گردش کرتی رہیں۔

اس بریک اپ اسکواڈ میں ایک اور جوڑے کے شامل ہونے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیف علی خان کی ہمشیرہ سوہا علی خان اور ان کے شوہر کنال کیمو کے مابین بھی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ جن کی ممکنہ وجہ کنال کی جانب سے خاندان کو آگے بڑھانے کی خواہش پر سوہا کا عدم اتفاق ہے۔ سوہا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں جس کے باعث پہلے یہ بات بحث کی نذر ہوتی تھی تاہم اب جوڑے کے مابین اس بات پر شدید لڑائی جھگڑا بھی ہو چکا ہے۔ تاہم سوہا اور کنال کی جانب سے ان خبروں پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ سوہا علی خان اور کنال کیمو گذشتہ برس جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

وقت اشاعت : 14/04/2016 - 16:10:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :