”دھشوم“ پاکستان کیخلاف نہیں‘ ورن دھون

جمعہ 3 جون 2016 14:56

”دھشوم“ پاکستان کیخلاف نہیں‘ ورن دھون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جون ۔2016ء) بولی وڈ اداکار جان ابراہم اور ورن دھون کی آنے والی فلم ’دھشوم‘ کے پہلے ٹریلر کو ریلیز کے فوری بعد ہی لوگوں کی داد موصول ہونا شروع ہوگئی، تاہم ٹریلر دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ فلم پاکستان میں ریلیز نہ ہو پائے۔دوسری جانب فلم کی کاسٹ کا ماننا ہے کہ اس میں ایسا کچھ بھی نہیں جس کی وجہ سے اسے پابندی کا سامنا کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ’دھشوم‘ میں ورن دھون، جان ابراہم اور جیکولین فرنینڈز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم میں ویرات کوہلی سے متاثر ہوکر ایک کرکٹ کھلاڑی کو دکھایا گیا ہے جسے پاکستان اور ہندوستان کے فائنل میچ سے قبل اغوا کرلیا جاتا ہے اور جس کی بازیابی کے لیے اداکار حرکت میں آتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران ورن دھون کا کہنا تھا کہ ان کی فلم پاکستان کے خلاف نہیں اور نہ اس میں پاکستان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/06/2016 - 14:56:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :