فلم ”لگے رہو منا بھائی “ کو اترپردیش میں تفریحی ٹیکس سے مستثنیٰ ہونیکی توقع

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 12:46

لکھنو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) اتر پردیش میں فلم ”لگے رہو منا بھائی “کو تفریحی ٹیکس سے مستثنیٰ دیا جائیگا۔ ایک ماہ کے اندر اتر پردیش تیسری ریاست ہو گی جس نے مذکورہ فلم کو ٹیکس سے مستثنیٰ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دہلی اور مہارا شٹرا میں اس فلم کا تفریحی ٹیکس معاف کیا جا چکا ہے ۔ کمشنر آف انٹرٹینمنٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے کی بنیاد پر فلم کو تفریحی ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ کئی ممبرز کی جانب سے اس فلم کا مشاہدہ کیا جائیگا۔ توقع ہے کہ اس فلم کو عید الفطر اور دیوالی سے قبل ہی ٹیکس سے مستثنیٰ دے دیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 07/10/2006 - 12:46:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :