ماہرہ خان بہت جلد اپنی فلم 'رئیس' کے ساتھ بولی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں

'ظالما گانے کو دیکھ کر شرما گئی تھی ،مداح کے سوال پر اداکارہ کا جواب

پیر 16 جنوری 2017 19:17

ماہرہ خان بہت جلد اپنی فلم 'رئیس' کے ساتھ بولی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بہت جلد اپنی فلم 'رئیس' کے ساتھ بولی وڈ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، انہیں حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم کے گانے 'ظالما' پر خوب سراہا گیا۔فلم 'رئیس' کا ریلیز ہونے والا دوسرا گانا 'ظالما' ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کے ساتھ پہلا گانا تھا، جس میں دونوں کی کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کیا گیا، ویڈیو میں ماہرہ خان بھی بہت خوبصورت نظر آئیں۔

(جاری ہے)

جہاں دنیا بھر میں ماہرہ خان کے مداحوں نے ان کی زبردست اداکاری پر انہیں خوب داد دی، وہیں ماہرہ خان کے مطابق انہیں اپنے گانے کو دیکھ کر کافی شرم آئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ انہیں 'ظالما' گانے کو دیکھ کر کیسا محسوس ہوا، جس پر اداکارہ نے کہا 'ظالما گانے کو دیکھ کر شرما گئی'۔راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کے گانے کو ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ اور ہرشدیپ کور نے گایا ہے۔ماہرہ خان نے اپنی فلم کے تجربے کو شاندار کہتے ہوئے راہول ڈھولیکا کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ 'راہول ڈھولیکا نے میری ہر قدم پر مدد کی'۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 19:17:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :