اداکارہ جنیفر آنسٹن اور رونس واہن آج بھی ایک کامیاب جوڑے کی شکل میں دیکھے جا سکتے ۔سائمن اسمتھ

جمعرات 19 اکتوبر 2006 12:59

لاس انجلس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006 )لندن کے ایک وکیل سائمن اسمتھ نے کہا ہے کہ ہالی وڈ کی اداکارہ جنیفر آنسٹن اور رونس واہن آج بھی ایک کامیاب جوڑے کی شکل میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔ قطع نظر اس کے کہ لندن کے ایک اخبار میں کچھ روز پہلے ایسی تصویر شائع ہوئی تھی جس میں واہن ایک پر اسرار لڑکی کا بوسہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سائمن اسمتھ نے کہا کہ واہن نے مجھے ہدایت دی ہے کہ برطانیہ کے اخبارات کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے کیونکہ انہوں نے واہن کے لندن میں ایک چیریٹی شو کے دوران ایک نوخیز لڑکی کا بوسہ لینے کی تصویر شائع کی ہے ۔

اطلاع میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ واہن آنسٹن سے بے وفائی کرتا آرہا ہے ۔ آنسٹن ہالی وڈ اداکار براڈپٹ کی سابقہ بیوی ہے اور کہا گیاہے کہ آنسٹن اور واہن کے تعلقات اختتام پذیر ہو چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 19/10/2006 - 12:59:02