مس انٹرنیشنل کوئین کا تاج تھائی خواجہ سرا ’’سری مونگ‘‘ کے سر سج گیا

اتوار 12 مارچ 2017 13:51

پٹیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) مس انٹرنیشنل کوئین کا تاج تھائی لینڈ کے خواجہ سرا ’’سری مونگ کولنا وین‘‘ کو پہنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کے درمیان عالمی مقابلہ حسن نومبر2016 کو ہونا تھا لیکن تھائی بادشاہ کی وفات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔پٹیہ شہر میں ہونے والے مقابلہ حسن میں تھائی لینڈ کے سری مونگ فاتح رہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر برازیل کے نیتھالی اولویریا اور تیسرے نمبر پر وینزویلا کے اینڈریا رہے۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ اس سے پہلے بھی چار مقابلے جیت چکا ہے۔ خواجہ سرا مس سری مونگ ڈینٹل سرجن کے طالب علم رہے ہیں اور اب ماڈل اور فیشن ڈیزائینر کے طور پر کام کرتے ہیں۔یاد رکھیں کہ مس انٹرنیشنل کوئین کے مقابلی2004 سے شروع ہوئے تھے۔ شرائط کے مطابق خواجہ سرا کی عمر 18سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
وقت اشاعت : 12/03/2017 - 13:51:23