کرن جوہر کی شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو ایک ساتھ لانے کی تیاریاں

منگل 28 مارچ 2017 12:52

کرن جوہر کی شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو ایک ساتھ لانے کی تیاریاں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بالی وڈ کے ہدایت کار کرن جوہر نے سپر سٹار شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے ساتھ فلم بنانے کا اشارہ دے دیا۔

(جاری ہے)

کرن نے شاہ رخ کو لے کر کئی سپر ہٹ فلمیں بنائی ہیںجبکہ کرن جوہر نے گزشتہ سال رنبیر کپور کو لے کر فلم’ اے دل ہے مشکل‘ بنائی تھی ۔ کرن اب شاہ رخ اور رنبیر کے ساتھ ایک اور فلم بنانے جارہے ہیں۔ وہ عرصہ سے دو ہیرو کی سکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ سکرپٹ تیار ہو گئی ہے۔ شاہ رخ اور رنبیر کو ایک ساتھ کام کرنے کے لئے کرن نے راضی کر لیا ہے۔ ان دونوں ستاروں کے ساتھ کرن کے اچھے روابط ہیں۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:52:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :