کیریئر کے سب سے زیادہ دلچسپ مرحلے سے گزر رہی ہوں، پرینیتی چوپڑا

جمعرات 7 ستمبر 2017 14:25

کیریئر کے سب سے زیادہ دلچسپ مرحلے سے گزر رہی ہوں، پرینیتی چوپڑا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے سب سے زیادہ دلچسپ مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شعبہ سیاحت کی ایمبیسیڈر مقرر ہونا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ،اس کے علاوہ وہ اس وقت فلم گول مال اگین ‘‘ کا حصہ ہیں، فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار ‘‘ کی عکسبندی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد فلم ’’نمستے کینیڈا ‘‘ کی عکسبندی شرعو کریں گی اور دونوں فلموں میں ان کیے ساتھ ارجن کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو ان کے کیریئر کا سب سے دلچسپ اور بہترین دور ہے۔

اداکارہ کی فلم ’’گول مال اگین ‘‘ رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 07/09/2017 - 14:25:56

Rlated Stars :