ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کے کیریئر کا اختتام
فلم’ ’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ مارچ 2019 میں ریلیز ہوگی
ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:50
(جاری ہے)
پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ارجن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی کے مداحوں کے لیے اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ رہی کہ فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کو نہ تو شائقین نے پسند کیا، اور نہ ہی فلم کو تجزیہ کاروں کا مثبت ردعمل موصول ہوا۔
جبکہ آیوشمان کھرانہ کی کامیڈی فلم تجزیہ کاروں اور شائقین کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔فلم نمستے انگلینڈ 18 اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، فلم میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکا لڑکی کا کردار ادا کیا، جن کی رومانوی کہانی آگے بڑھتے ہی ان کی شادی کرادی گئی، تاہم گاؤں کی زندگی سے دور اپنی آزادی حاصل کرنے کے لیے پرینیتی سب کو چھوڑ کر انگلینڈ روانہ ہوگئیں اور ارجن کپور انہیں واپس لینے غیر قانونی طور پر انگلینڈ روانہ ہوئے۔دوسری جانب پرینیتی کے کیریئر کی بات کی جائے تو اداکارہ نے اپنی آخری ہٹ فلم ’گول مال 4‘ دی تو 2017 میں تھی تاہم اس میں پرینیتی کا کوئی خاص مرکزی کردار نہیں تھا۔اس کے علاوہ ان کی حالیہ برسوں میں سامنے آنی والی فلمیں ’میری پیاری بندو‘، ’کل دل‘ اور ’دعوت عشق‘ سب ہی باکس آفس پر بری طرح ناکام رہیں۔یہ دونوں اداکار بہت جلد ایک اور فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے، جو مارچ 2019 میں ریلیز ہوگی۔تو کیا ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کا کیریئر اپنے اختتام پر ہے یا پھر یہ دونوں اپنی اگلی فلم سے تجزیہ کاروں کو غلط ثابت کرپائیں گیRlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
saim ali
Sonam Kapoor
Azan sami khan
Afzal Khan
nadra chaudhry
Shabnam
Aubrey Plaza
Christopher Nolan
Vaani Kapoor
Syra Yousuf
Shilpa shinde
Camilla Belle
Showbiz News In Urdu
-
کینیڈین ریپر ڈریک کے گھر کے باہر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ زخمی
-
میٹ گالا، کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
کانزفلم فیسٹیول ، ریڈ کارپٹ کی میزبانی کتے کے سپرد کردی گئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی