پوجا بھٹ علی عظمت کے گھر نیوائیرنائٹ منانے کے بعد بھارت واپس چلی گئیں

وہ خفیہ طور پر شاہی قلعے، بادشاہی مسجد، مقبرہ جہانگیر سمیت دیگر تفریحی اورتاریخی مقامات پر گئیں

پیر 2 جنوری 2017 11:58

پوجا بھٹ علی عظمت کے گھر نیوائیرنائٹ منانے کے بعد بھارت واپس چلی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ وہدایتکارہ پوجا بھٹ ایک ہفتے کا دورہ کرکے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس چلی گئیں۔ انھیں گلوکار علی عظمت نے الوداع کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ جنون گروپ کے معروف گلوکار علی عظمت کی دعوت پر نجی دورے پر لاہور آئی تھیں۔ وہ خفیہ طور پر شاہی قلعے، بادشاہی مسجد، مقبرہ جہانگیر سمیت دیگر تفریحی اورتاریخی مقامات پر گئیں۔ انھوں نے انارکلی بازار اور لبرٹی میں شاپنگ بھی کی۔ علی عظمت کے گھر نیو ائیر نائٹ منانے کے بعد وہ گذشتہ روز بھارت واپس چلی گئیں-

وقت اشاعت : 02/01/2017 - 11:58:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :