رنبیر کپور نے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل کر لئے

جمعرات 9 نومبر 2017 16:23

رنبیر کپور نے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل کر لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) بالی وڈ ادکار رنبیر کپور نے فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل کر لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے 2007 ء میں ہدایتکار سنجے لیلا بھسالی کی فلم ’’سانوریہ ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ،جسے باکس آفس پر پذیرائی نہیں ملی اور اس کے بعد انہوں نے 2009 ء میں فلم ’’ویک اپ سڈ ‘‘ ، ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘ ، ’’ راکٹ سنگھ ‘‘ اور ’’سیلز مین آف دی ایئر ‘‘ کیں اور ان فلموں نے بھی باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا، 2011ء میں فلم ’’راک سٹار ‘‘ ، 2012 ء میں ’’ برفی ‘‘ ، 2013 ء میں ’’ یہ جوانی ہے دیوانی ‘‘ اور 2016 ء میں ’’اے دل ہے مشکل‘‘ ان کے کیریئر کی اہم ترین فلمیں تھیں جنہوں نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے 10 سالہ فلمی کیریئر میں متعدد فلموں میں مختصر کردار بھی ادا کئے جبکہ انہوں نے فلم ’’آ اب لوٹ چلیں‘‘ اور ’’بلیک ‘‘ کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے بھی فرائض انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 16:23:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :