ریکھاکی جانب سے دیپیکا کو ساڑھی کا تحفہ

بدھ 6 دسمبر 2017 16:52

ریکھاکی جانب سے دیپیکا کو ساڑھی کا تحفہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2017ء)بالی وڈ کی دیپیکا پڈوکون ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے فیشن کے معاملے میں بھی سب سے آگے نظر آتی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک تقریب میں ساڑھی میں ملبوس تھیں۔ ان کے مداحوں کی نظر ساڑھی پر ہی ٹھہر گئی۔

(جاری ہے)

یہ سرخ بنارسی ساڑھی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ساڑھی کسی اور نے نہیں بلکہ بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا نے ان کی فلم ’پدماوتی‘ میں شاندار کام کے لئے تحفے میں دی تھی۔شادی کی تقریب میں دیپیکا پڈوکون کی ساڑھی کی تعریف وہاں موجود بہت سے لوگوں نے کی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ یہ ساڑھی انہیں ریکھا جی نے تحفے میں دی ہے۔

وقت اشاعت : 06/12/2017 - 16:52:08

Rlated Stars :