ن) کلچرل ونگ ،اداکاروں کا این اے 120کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کی کامیابی پر خوشی کا اظہار

زارا اکبر نے الفلاح تھیٹر میں 20کلو مٹھائی تقسیم کی ،مسلم لیگی فنکاروں نے بھنگڑا ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا

پیر 18 ستمبر 2017 12:59

ن) کلچرل ونگ ،اداکاروں کا این اے 120کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کی کامیابی پر خوشی کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ اور اداکاروں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھنگڑے ڈالنے کے ساتھ مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ کی چیئرپرسن مسز نسرین اختر ملک ، سینئر نائب صدر و زارا اکبر ، سینئر نائب صدر ذوالقرنین حیدر ، نائب صدر طاہر انجم ، نائب صدر شکیل احمد خان ، نائب صدر الطاف باجوہ ، لاہور کے صدر ڈرامہ پروڈیوسر یاسین ملک ، شیبا بٹ ، عمران شوکی ، گلوکارہ انیقہ علی ، اشفاق چوہدری ، صوبیہ خان ، مہک نور ، ڈولی ، عینی طاہرہ ، ہما علی اور ماہ نور سمیت دیگر اداکاروں نے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز شریف کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر اہل لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ، نواز شریف کی نا اہلی کے بعد کلثوم نواز کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام نواز شریف سے اب بھی اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی کے پہلے کرتے تھے ، نواز شریف ہی واحد لیڈر ہیں جن کو حلقے کی عوام نے 1985سے لیکر 2017ء تک ووٹوں کی صورت میں جیت کا تحفہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اداکارہ زارا اکبر نے الفلاح تھیٹر میں 20کلو مٹھائی تقسیم کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگی فنکاروں اور زارا اکبر نے بھنگڑا ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 18/09/2017 - 12:59:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :