مریم نوازاورکلثوم نوازکے کپڑے سلائی کرتی تھی، صبا فیصل کا انکشاف

جمعہ 5 اپریل 2024 20:51

مریم نوازاورکلثوم نوازکے کپڑے سلائی کرتی تھی، صبا فیصل کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔صبا فیصل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے میری کپڑوں کی فیکٹری تھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز ، جو اب وزیراعلی پنجاب کے منصب پر فائز ہیں، انکے کپڑے سلائی کرتی تھیں۔

صبا فیصل نے بتایا جب میں کراچی شفٹ ہوئی تو مجھے اپنا بزنس بند کرنا پڑا اور بزنس بند کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ کا ٹائم صرف سوچنے کیلئے لیا،استخارے کئے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت سوچا کہ کہیں میں غلط تو نہیں کررہی اور ایسا نہ ہو کہ مجھے پچھتانا پڑے اپنے اس فیصلے پر لیکن آخر میں مجھے یہ ہی سمجھ آئی کہ بند کردینا چاہیے اور میں سب چھوڑ چھاڑ کراچی آگئی، اب کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 05/04/2024 - 20:51:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :