شہباز شریف ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس بھی شروع کریں‘ زارا اکبر

میٹرو بس کے بعد اب اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں سے عوام کو ریلیف ملے گا

پیر 6 نومبر 2017 11:57

شہباز شریف ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس بھی شروع کریں‘ زارا اکبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) اداکارہ زارا اکبر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں ملک کو مثالی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ زارا اکبر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں ملک کو مثالی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور خاص طور پر پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کاوشوں نے مسلم لیگ (ن) کو چاروں صوبوں میں مقبول بنا دیا ہے۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس کے بعد اب اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ میں ان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ موٹر وے اور ہائی وے کیلئے ایک ایک ہیلی کاپٹر مخصوص کر دیں۔ ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس شروع کرنے سے بے شمار لوگوں کی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

وقت اشاعت : 06/11/2017 - 11:57:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :