چین میں شاندار استقبال دیکھ کر عامر خان حیران

جمعرات 20 اپریل 2017 12:31

چین میں شاندار استقبال دیکھ کر عامر خان حیران
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ 8 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے، چینی عوام کے لیے فلم قابل فہم بنانے کے لیے اسے بطورخاص چینی زبان میں ڈب کیا گیا ہے۔فلم کی پروموشن کے لیے عامر خان بھی چین پہنچ گئے ہیں اور وہاں انہیں توقع سے زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

چین میں عامر خان کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وہ بیجنگ ایئرپورٹ پر پہنچے تومقامی لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا، جبکہ ایئرپورٹ پر ہی مداحوں کی تعداد اداکار سے آٹوگراف اوران کے ساتھ تصویریں لینے کی خواہشمند تھی۔

دوسری جانب اداکارکے ہوٹل کے باہربھی مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے خواہشمند تھے، یہ تمام مناظردیکھ کرعامر خان حیران ہوگئے۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 12:31:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :