کے ایل راہول کو ٹرول کرنے سے بہت تکلیف ہوتی ہے، سنیل شیٹی

جمعرات 14 دسمبر 2023 20:11

کے ایل راہول کو ٹرول کرنے سے بہت تکلیف ہوتی ہے، سنیل شیٹی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2023ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ جب ان کے داماد، کرکٹر کے ایل راہول کو ٹرول کیا جاتا ہے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سنیل شیٹی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے داماد کے ایل راہول کو لوگوں، سلیکٹرز اور کپتان کا اعتماد حاصل ہونے کے باوجود بھی ٹرول کیا گیا، اس سب سے اتنی تکلیف اتھیا اور کے ایل راہول کو نہیں ہوتی جتنی تکلیف مجھے ہوتی ہے، مجھے 100 گناہ زیادہ تکلیف پہنچتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب کے ایل راہول گرائونڈ میں کھیل رہے ہوتے ہیں تو میں بے چین ہوتا ہوں کہ یہ میرا بچہ کھیل رہا ہے اور ہمیشہ اس کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔ سنیل شیٹی نے بتایا کہ کے ایل راہول کو دیکھ کر میں نے ہر کرکٹر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور ان کی تعریف کرنا شروع کر دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھارتی کرکٹ کی بات آتی ہے تو میں انتہائی وہمی ہوں، میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کمرے میں فرش پر بیٹھ کر ورلڈ کپ کے تمام میچز دیکھے۔
وقت اشاعت : 14/12/2023 - 20:11:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :