کبری خان فیشن ڈیزائنرز پر پھٹ پڑیں

ہمارے ڈیزائنرز کچھ زیادہ ہی لاجواب ہیں،اگر آپ شو اسٹاپرزکو ہائرکررہے ہیں تو کم از کم ملبوسات اس کے مطابق تیار کروائیں ، اداکارہ

ہفتہ 16 دسمبر 2023 22:48

کبری خان فیشن ڈیزائنرز پر پھٹ پڑیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کبری خان فیشن ڈیزائنرز پر پھٹ پڑیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ہونے والے برائیڈل کوچور ویک کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر اداکارہ کبری خان نے سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے برائیڈل کوچور ویک میں کپڑوں کی خراب فٹنگ پر فیشن ڈیزائنرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ڈیزائنرز کچھ زیادہ ہی لاجواب ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ لیکن اگر آپ شو اسٹاپرز کو ہائیر کر رہے ہیں تو براہِ کرام!کم از کم ملبوسات ان کے مطابق تیار کروائیں یا پھر کسی ایسے شخص کو ہائر کریں جو آپ کے ملبوسات کے سائز میں فٹ آ جائے، بصورت دیگر ماڈلز و شو سٹاپرز بے آرام، بے چین نظر آئیں گے اور آپ کا لباس بھی صحیح انداز میں دکھائی نہیں دے گا جس کا کوئی مقصد ہی نہیں۔
وقت اشاعت : 16/12/2023 - 22:48:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :