فلم ’’دھڑک ‘‘ کا نیا گانا ’’پہلی بار ‘‘ ریلیز

جمعہ 6 جولائی 2018 13:06

فلم ’’دھڑک ‘‘ کا نیا گانا ’’پہلی بار ‘‘ ریلیز
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’دھڑک ‘‘ کا تیسرا گانا ’’پہلی بار ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم ’’دھڑک ‘‘ کے نئے گانے ’’پہلی بار ‘‘ میں پہلی محبت کے احساس اور جذبات کی عکاسی کی گئی ہے، یہ گانااداکار ایشان کھٹر اور جھانوی کپور پر فلمایا گیا ہے جسے گلوکار اتول گوگا والے نے گایا، امیتابھ بھٹا چاریہ نے لکھا اور کمپوز اجے اور اتل نے کیا ہے، فلم’’دھڑک‘‘ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کا ریمیک ہے جو رواں سال 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 06/07/2018 - 13:06:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :