نیہا دھوپیا کا نئی دہلی اور گڑ گائوں کا دورہ

منگل 22 اگست 2017 12:58

نیہا دھوپیا کا نئی دہلی اور گڑ گائوں کا دورہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے دہلی اور گڑ گائوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی تازہ گفتگو میں دورے کے بارے میں کہا کہ نئی دہلی ایک ایسا شہر ہے جہاں ان کا بچپن اور نوجوانی کا دور گزرا ہے،انہوں نے کالج تک تعلیم بھی یہیں حاصل کی اس لئے جب بھی یہاں آتی ہیں پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں،اس شہر سے انہیں بے حد لگائو ہے،گڑھ گاوں کی خوبصورتی بھی انہیں پر سحر کرتی ہے اس لئے وہ جب نئی دہلی آتی ہیں گڑھ گائوں بھی ضرور جاتی ہیں اور وہاں قیام بھی کرتی ہیں،اداکارہ نے حال میں کپڑوں کے برانڈ کے اشتہار کی عکسبندی مکمل کروائی ہے،یہ اشتہار جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے نشر ہو گا۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 12:58:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :