’’ کون بنے گا کروڑ پتی9 ‘‘23 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گا

منگل 17 اکتوبر 2017 14:29

’’ کون بنے گا کروڑ پتی9 ‘‘23 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بھارتی ریا لٹی ٹی وی شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی9 ‘‘23 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کی میزبانی میں ریالٹی ٹی وی شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی9 ‘‘ کی آخری قسط 23 اکتوبر کو دکھائی جائے گی جبکہ اس کی جگہ 2 نئے شوز دکھائے جائیں گے جن میں ایک بالی وڈ اداکار زید خان کا پہلا رومانوی و تھرلر ڈرامہ ’’حاصل‘‘ ہے جس میں ان کے ساتھ وتسل سیٹھ اور نیکیتا دتا شامل ہیں جبکہ دوسرا ڈرامہ اداکار نمیک پال کا’’ایک دیوانہ تھا‘‘ ہے جس میں ڈونل بشت اور وکرم سنگھ چوہان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 14:29:37

Rlated Stars :