پیرس جیکسن کی مداحوں کو تصویریں ایڈٹ نہ کرنے کی درخواست

جمعہ 9 مارچ 2018 16:41

پیرس جیکسن کی مداحوں کو تصویریں ایڈٹ نہ کرنے کی درخواست
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2018ء)معروف آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے مداحوں کو درخواست کی ہے کہ ان کی تصویروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ(ایڈیٹنگ) نہ کی جائے اورکیونکہ وہ جو ہیں جیسی ہیں اسی میں خوش ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیل میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ پیرس جیکسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے دردمندانہ درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’’مداح میرے لئے جو بھی کرتے ہیں میں اس عمل کو سراہتی ہوں مگر میرے لئے یہ بات پریشان کن ہے کہ لوگ میری تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے میری جلد کے رنگ کو ہی تبدیل کردیتے ہیں‘‘۔

وقت اشاعت : 09/03/2018 - 16:41:42