ماہرہ خان کے بعد صبا قمر نے بھی معاوضہ بڑھا دیا

اداکارہ نے کسی بھی ڈرامہ میں کام کرنے کے لئے فی قسط معاوضہ دو لاکھ 90 ہزار روپے لینے کا فیصلہ

جمعرات 25 مئی 2017 15:22

ماہرہ خان کے بعد صبا قمر نے بھی معاوضہ بڑھا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) اداکارہ ماہرہ خان کے بعد اداکارہ صبا قمر نے بھی کام کا معاوضہ بڑھا دیا،مزاحیہ شو کی میزبانی اور ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ صبا قمر نے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کا معاوضہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔حال ہی میں اداکارہ صبا قمر کی پاکستانی فلم لاہور سے آگے ریلیز ہوئی جس کے بعد اداکارہ کو بھارتی فلم ہندی میڈیم کی آفر ہوئی جو آج کل سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم میں کام کرنے کے بعد اداکارہ صبا قمر نے کسی بھی ڈرامہ میں کام کرنے کے لئے فی قسط معاوضہ دو لاکھ 90 ہزار روپے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے بالی ووڈ فلم "رئیس" میں کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماہرہ خان نے بھی اپنے معاوضے میں اضافہ کر کے ہدایتکاروں کی پریشانی میں اضافہ کردیا تھا۔2006 ئ میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہرہ نے اپنی پہلی لالی ووڈ فلم "بول" 2011 ئ میں کی اور اسی فلم پر انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 15:22:32

Rlated Stars :