ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم ’’دی ایموجی مووی‘‘ کا ٹریلر جاری ،ْ چودہ اگست کو فلم ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 24 جون 2017 11:35

ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم ’’دی ایموجی مووی‘‘ کا ٹریلر جاری ،ْ چودہ اگست کو فلم ریلیز کی جائیگی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم ’’دی ایموجی مووی‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم رواں برس 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ ایڈونچر فلم ’’دی ایموجی مووی‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ،ْاس فلم میں ’’جینن‘‘ نامی ایک ایسا ایموجی مرکزی کردار میں نظر آئے گا جو بیک وقت ایک سے زائد تاثرات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جینی اس مشکل سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایک انوکھے سفر پرنکلتا ہے تا کہ وہ بیک وقت صرف ایک ہی تاثر دے کر نارمل ہو سکے۔ہدایتکارانتھونی لیونڈس اور مشیل ریمو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے دلچسپ اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ اداکار ٹی جے ملر، جیمز کورڈن اور الیئاناگلیزر کی آوازوں میں ر یکارڈ کیے گئے ہیں ،ْکمپیوٹر اینی میٹڈ فلم کو رواں سال 4 اگست کو بڑے پردے کی زینت بنایا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 11:35:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :