فنٹاسٹک بیسٹ فلم میں جونی ڈیپ کو کاسٹ کیے جانے پر دلی خوشی محسوس کررہی ہوں ،ْ برطانوی مصنفہ

ہیری پوٹر کے پرستاروں نے جائز طور پر جونی ڈیپ کو منتخب کیے جانے پر سوالات اٹھائے ،ْ خدشات کا اظہار کیا

ہفتہ 9 دسمبر 2017 11:57

فنٹاسٹک بیسٹ فلم میں جونی ڈیپ کو کاسٹ کیے جانے پر دلی خوشی محسوس کررہی ہوں ،ْ برطانوی مصنفہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) ہیری پوٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے کہا ہے کہ وہ فنٹاسٹک بیسٹ فلم میں جونی ڈیپ کو کاسٹ کیے جانے پر دلی خوشی محسوس کررہی ہیں۔انہوں نے یہ بات اس وقت کی جب پرستاروں کی جانب سے ہولی وڈ اداکار پر بیوی پر تشدد کے الزامات کے باعث بدلنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ہیری پوٹر اسپن آف فلم میں گیلرٹ گرینڈیلوالڈ کا کردار ادا کرنے والے جونی ڈیپ پر کچھ عرصے پہلے یہ الزامات عائد کی گئے تھے کہ انہوں نے اپنی سابقہ بیوی امبر ہیراڈ کو طلاق کی کارروائی کے دوران جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھاتاہم امبر ہیراڈ نے یہ الزامات گزشتہ سال اس وقت واپس لے لیے تھے جب جوڑے کے درمیان عدالت کے باہر تصفیہ طے پاگیا۔

(جاری ہے)

مشتعل پرستاروں نے وارنر برادرز کی فلم فنٹاسٹک بیسٹ ،ْدی کرائمز آف گرینڈیلوالڈ کو مرکزی کردار پر کاسٹ کیے جانے پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ فلم اگلے سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔اب اس معاملے پر جے کے رولنگ نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ہیری پوٹر کے پرستاروں نے جائز طور پر جونی ڈیپ کو منتخب کیے جانے پر سوالات اٹھائے اور خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ڈائریکٹر ڈیوڈ یاٹس سوشل میڈیا احتجاج پر کسی اور اداکار کی تلاش پر بھی غور کیا تھا مگر پھر جونی ڈیپ اور امبر ہیراڈ کے تصفیے کے پیش نظر انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

جے رولنگ کے مطابق جوڑے نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ،ْجس کا احترام کیا جانا چاہئے اور ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اوریجنل کاسٹنگ پر برقرار رہنے کا فیصلہ کیا مجھے دلی خوشی ہے کہ اس فلم سیریز کے لیے جونی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔اس فلم سیریز کا پہلا حصہ گزشتہ سال نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ مجموعی طور پر پانچ فلموں کی سیریز ہوگی۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 11:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :