جیکی چن اور انکے بیٹے کی فلم 5 مئی کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

جمعہ 28 اپریل 2017 19:38

جیکی چن اور انکے بیٹے کی فلم 5 مئی کو پاکستان میں ریلیز ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) جیکی چن نئی فلم"ریل روڈ ٹائیگرز" میں اپنے بیٹے جے سی چن کے ہمراہ جلوہ گر ہونگے،فلم کو پاکستان میں اردو اور انگریزی میں ڈب کر کے ریلیز کرنے کی تیاریوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم کو پاکستان بھر میں 5 مئی کو نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا،اسکے حقوق ڈسٹری بیوٹر کلب نے حاصل کر لئے ہیں،آئی ایم سی جی گروپ کی میڈیا منیجر سبینا اسلام کا کہنا ہے کہ ملکی فلموں کیساتھ ساتھ اب دیگر ممالک کی فلموں کی نمائش کے حقوق حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کیلئے آئی ایم سی جی کے چیئر مین امجد رشید شیخ اور ان کی ٹیم ملکی سینما انڈسٹری کو ہی نہیں فلم انڈسٹری کو بھی استحکام دینے میں مصروف ہے۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 19:38:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :